سعودی وزارت کھیل کی جانب سے مملکت میں کرکٹ متعارف کرانےکی تقریب ہوئی جس میں شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سعودیہ میں آزمائشی میچ کیلئے پروپوزل دیں گے۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کاروشن مستقبل دیکھاجاسکتاہے 6ماہ سےکرکٹ کوفروغ دینے کیلئے خصوصی کاوش کی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیلئے ساڑھے 7 ہزار کے قریب کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 60فیصد افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔
شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ سعودیہ میں کرکٹ کےروشن مستقبل کی وجہ پاکستانی کھلاڑی ہیں، سعودی کرکٹ فیڈریشن کیساتھ ملکرکام کریں گے پاکستان ٹیم کےسعودیہ میں آزمائشی میچ کیلئے پروپوزل دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پروپوزل جلد بھیجیں گے کرکٹ اسٹیڈیم سےمتعلق پوراایک سسٹم بنایا جائے گا۔