اشتہار

پاک فضائیہ میں جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ جے تھرٹی ون کی شمولیت کا اعلان سن کر بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ میں جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ جے تھرٹی ون کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا اعلان سن کر بھارت کی نیندیں اڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور پاک فضائیہ میں پہلے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی شمولیت کی تیاریاں عروج پر ہے۔

ائیر چیف کے اعلان کے مطابق ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کے حصول کی بنیاد رکھی جاچکی ہے، ذرائع نے بتایا کہ پہلا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ جے تھرٹی ون جلد مستقبل قریب میں بیڑے میں شامل ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ چین سے جے تھرٹی ون کے حصول کے لئے تیاریاں کر رہا ہے، پاکستان امریکا کے سوا کسی دوسرے ملک سے اسٹیلتھ فائٹر خریدنے والا پہلا ملک ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ جے تھرٹی ون کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا اعلان سن کر بھارت کی نیندیں اڑ گئیں ہیں ، پاکستان اورچین جےایف سیونٹین تھنڈر جیسے شاندار جوائنٹ وینچرکی کامیاب مثال بھی رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جےتھرٹی ون کو تربیت یافتہ پائلٹس مستقبل میں پاکستان میں لینڈنگ کرواتے دکھائی دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس کے حصول کے لئے عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے، جے تھرٹی ون کی پی اےایف میں شمولیت کئی برس پر محیط عمل نہیں ہو گا۔

پاکستان اور ترکی کا ٹی ایف ایکس پروجیکٹ اپنی طےشدہ ٹائم لائن کےقریب ہے، بھارت کی ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کےحصول کی باتیں ابھی صرف باتوں تک محدود ہیں۔

امریکاکو خوش کرنے کیلئےبھارت نےروس کو ففتھ جین جیٹ منصوبے پر سرخ جھنڈی دکھائی، بھارت ابھی تک تیجس کو ٹھیک سےنہیں بناپایا تو ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کاتو سوچنا بھی محال ہے۔

ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن پر برتری کے وژن کی بدولت پاک فضائیہ آگےبڑھناچاہ رہی ہے، ٹی ایف ایکس پروجیکٹ سےپاکستان کو طیارہ سازی کےمیدان میں انمول تجربہ اور صلاحیت ملے گی ،ٹی ایف ایکس پروجیکٹ مستقبل قریب میں مکمل طور پر میڈ ان پاکستان پروجیکٹ کی بنیاد بنے گا۔

روس کے ساتھ سخوئی ففٹی سیون پروجیکٹ سے بھی بھارت بھاگ چکا ہے، روس مان بھی جائے تویوکرین جنگ کی بدولت وہ بھارت کوفوری ففتھ جنریشن طیارہ دینےکی پوزیشن میں نہیں ، تیجس کےپہلے ورژن کے فلاپ کے بعد بھارتی وایوسینا شدت سےتیجس ایم کےٹو کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے، بھارت کا ایڈوانسڈ میڈئیم کومبیٹ ائیرکرافٹ ابھی تک صرف ڈرائنگ بورڈ پر ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں