ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

’فخر زمان پر بھروسہ کرنا پڑے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی اور یونس خان نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ بتادی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹ باسط علی نے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا بیک اپ بنانے کے لیے آپ کو لیڈر چاہیے جس کی سوچ مثبت ہونی چاہیے، پچھلے دو تین سالوں سے ہم ایک ہی ٹیم سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چاہے اچھی پرفارمنس دی ہوں لیکن کھلاڑی تو وہی چلے آرہے ہیں بیک اپ میں کوئی کھلاڑی نہیں آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

باسط علی نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ میں کارکردگی خراب رہی تو یہ سننے کو ملے گا کہ ہم اب اگلے ورلڈ کپ کی تیاری کررہے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ انجرڈ ہوگئے، ہمیں مڈل آرڈر میں مسائل ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ اوپننگ جوڑی کا ہے جس کی وجہ سے ہماری بیس نہیں بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپننگ کھلاڑی میں سے کوئی سنچری کرے گا تو قومی ٹیم اتنا ٹارگٹ دے گی کہ بولرز اسے ڈیفنڈ کرلیں، شاداب اور نواز اچھی بولنگ نہیں کررہے لیکن اگر ایک میچ میں یہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو پھر تسلسل برقرار رکھیں گے۔

یونس خان نے کہا کہ ہمیں فخر زمان پر بھروسہ کرنا پڑے گا انہیں مزید میچز کھلانے پڑیں گے، عبداللہ شفیق کے لیے وہاں کی کنڈیشن نئی ہیں لیکن امید ہے کہ وہ پرفارم کریں گے۔

محمد نواز کے غیرضروری شاٹ کھیل کر آؤٹ ہونے پر یونس خان نے کہا وہ اچھا کھیل رہے تھے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کی وجہ ٹیم سے ان اور آؤٹ ہونا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں