جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

گستاخانہ خاکوں سے مستقل چھٹکارا پانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانا ہوگی، وزیرِ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پر کہا ہے کہ ان سے مستقل چھٹکارا پانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’ہالینڈ کے سفیر نے پیغام دیا کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا، تاہم گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو اب بھی عالمی فورم پر اجاگر کریں گے۔‘

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈچ وزیرِ خارجہ کو پاکستانی حکومت اور عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، انھوں نے نے بتایا کہ مقابلوں سے حکومت کا تعلق نہیں یہ فردِ واحد کا کام ہے، ہم اس گستاخانہ فعل کی تائید نہیں کرتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ’ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا، گستاخیٔ رسولﷺ کے معاملے پر حکومت اور تمام مسلمان ایک صفحے پر ہیں۔‘


یہ بھی پڑھیں:  امت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا، نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ


انھوں نے بتایا کہ حکومتی سطح پر اس معاملے کے سفارتی حل کی کوششیں کی گئیں، تمام ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں سے رابطہ کیا گیا، او آئی سی سیکریٹری جنرل کو ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا، انھوں نے ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بھی 4 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

شاہ محمود نے کہا ’ہم نے ہالینڈ کے وزیرِ خارجہ سے کہا کہ یورپ میں بھی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، یہ معاملہ بگڑے گا۔‘

واضح رہے کہ امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج اور ردِ عمل کے بعد نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں