ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سفری پابندیاں، پاکستان باکسنگ ٹیم اہم ایونٹ میں شرکت سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث پاکستان باکسنگ ٹیم ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں، جس کا خمیازہ اب پاکستان باکسنگ ٹیم کو بھگتنا پڑا،ایشین باکسنگ چیمپئن شپ ایونٹ کے مقابلے چوبیس مئی سے اکتیس مئی تک دبئی میں شیڈول ہیں۔

چیمپین شپ میں پاکستان کے سات مرد، دو خواتین باکسرز اور چار آفیشلز نے شرکت کرنا تھی، یو اے ای حکام کی جانب سے خصوصی اجازت کے باوجود فلائٹس دستیابی ممکن نہیں ہو سکی، جس کے نتیجے میں پاکستان باکسنگ ٹیم ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے سے محروم ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

مرد کھلاڑیوں میں محمد سعید، محب اللہ، سلیمان بلوچ، عامر خان، سیف اللہ منان، محمد اجمل ثنا اللہ شامل تھے جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رکشا غفار اور رخسانہ پروین شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستانی دستے میں شامل بیشتر کھلاڑیوں نے 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈل جیت رکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں