اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جوہری مواد اورہتھیاروں کے تحفظ کیلئے پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے لگی، این ٹی آئی انڈیکس کی رینکنگ میں پاکستان کی 7 پوائنٹس کے ساتھ بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوہری مواد اور ہتھیاروں کے تحفظ کیلئے پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پزیرائی ہوئی، ایٹمی ہتھیاروں کےتحفظ سےمتعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی نمایاں بہتری آئی ہے۔

این ٹی آئی انڈیکس کی رینکنگ میں پاکستان کی 7 پوائنٹس کے ساتھ بہتری آئی ہے،جس کہ بعد عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی بہتری دوسرے نمبر پرہے۔

رپورٹ میں کہا گیا این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے ، جس کے مطابق پاکستان جوہری ہتھیاروں کے تحفظ اور سیکیورٹی اینڈ کنٹرول کےاقدامات میں بہتری لایا ہے اور اپنے جوہری پروگرام کی اندرونی خطرات سے حفاظت بہتر بنا کر قواعد و ضوابط میں بہت بڑی تبدیلی کی ہے، سلامتی اور کنٹرول کے معاملے میں پاکستان کی بہتری اہم ہے، پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے نئے ضوابط منظور کئے۔

دوسری جانب نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس رپورٹ میں پاکستان اوربھارت میں موازنہ کیا گیا ہے، اس کے مطابق پروگرام کے تحفظ سے متعلق درجہ بندی میں پاکستان33 اوربھارت 38 ویں نمبرپر ہے۔

انڈیکس رپورٹ کے مطابق اثاثوں کے تحفظ سے متعلق درجہ بندی میں پاکستان کا انیسواں اور بھارت بیسواں نمبر ہے جبکہ تنصیبات کے تحفظ کے لحاظ سے پاکستان پوائنٹس میں بھارت سے آگے ہیں ، بھارت کے اکتالیس کے مقابلے میں پاکستان کےسینتالیس پوائنٹس ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں