تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 19 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج سے جمیکا میں کھیلا جائے گا، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 19 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف اور فواد عالم شامل ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی، یاسر شاہ، عمران بٹ، نسیم شاہ، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیم سلیکشن پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت سے حارث رؤف اور محمد نواز کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ قومی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ کم کھیلنے کو ملی ہے، ویسٹ انڈیز میں پچز میں باؤنس ہوتا ہے اور گیند سوئنگ ہوتی ہے جس سے بولرز کو مدد ملے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لگے کیمپ میں کھلاڑیوں کو کافی معلومات فراہم کی گئیں، مشتاق احمد خود بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سمئجھتے ہیں انہوں نے گائیڈ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 سال سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا، آخری 6 میں سے 4 سیریز شاہینوں کے نام رہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -