جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

پاکستان دہشتگردی کیخلاف 3 لاکھ سے زائد فوج تعینات کرنیوالا پہلا ملک ہے: امریکی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی اخبار’شکاگو ٹریبیون‘ میں پاکستان کے عالمی سطح پر مثبت کردار سے متعلق آرٹیکل شائع کیا گیا ہے۔

امریکی اخبار شکاگو ٹریبیون میں معروف امریکی ملٹری ایڈوائزر جان روزن برگ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے عالمی سطح پر مثبت کردار کو سراہا۔

امریکی ملٹری ایڈوائزر نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ خطے کے تنازعات کے حل، ترقی کے معاہدوں میں پاکستان کا مثبت کردار رہا ہے، دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

- Advertisement -

امریکی اخبار کے مطابق عالمی امن کی خاطر پاکستان 153 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کر چکا ہے، پاکستان دہشتگردی کیخلاف 3 لاکھ سے زائد فوج تعینات کرنیوالا پہلا ملک ہے۔

شکاگو ٹریبیون کے مطابق پاکستان مشکل حالات کے باوجود سالانہ 2 ارب ڈالر انسداد دہشتگردی آپریشنز پر خرچ کرتا ہے، پاکستان کے بہادر سپاہیوں نے 541 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق حالیہ آپریشنز میں پاکستان کے 153 فوجی جوانوں، افسروں نے قربانیاں دیں، عالمی برادری پاکستان کو متوازن نظر سے دیکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں