کراچی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) کے تعمیری کام کا آغاز کردیا گیا ہے،
فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیر المقاصد بحری جہاز ہے۔
کیل لیئنگ تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے کہا کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے.
پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اہمیت کا حامل ہے،سی پیک سے پاکستان علاقائی اقتصادی حب میں بدل جائے گا، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.
شپ یارڈ معیارکو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ملک میں نئے شپ یارڈز قائم کرنےکے لئے کام کیاجارہا ہے۔
اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی گولڈن جوبلی تقریبات
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گذشتہ روز پاک بحریہ کی جانب سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی تقریب معنقد کی گئی.
اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ذکا اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل سروس گروپ خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ایس ایس جی دشمن سے نمٹنے کے لیے پیش پیش رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ایس ایس جی فورس کی مہارت، جاں فشانی اورکارکردگی پرفخر ہے.