پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

بلوچستان میں فروغِ تعلیم کے لیے پاکستان نیوی کا شاندار اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: پاکستان نیوی نے بلوچستان کے شہر گوادر میں بحریہ ماڈل کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح کردیا۔

ترجمان بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں فروغِ تعلیم کے لیے پاکستان نیوی نے بحریہ ماڈل کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح کردیا۔

کالج کا افتتاح وائس ایڈمرل کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے کیا۔ ترجمان بحریہ کے مطابق بحریہ کالج کا نیا کیمپس جدید ترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے اور  اس کی پرانی برانچ میں 523 طلبا اور طالبات پہلے سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

- Advertisement -

افتتاحی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی ساحلی علاقوں کی ترقی اور ساحلی مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم و ملک کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاک بحریہ نے بحریہ ماڈل سکول کا آغاز کچھ سال قبل7اساتذہ اور 35 بچوں کے ساتھ کیااور آج اس کاوش کی وجہ سے مضبوط تعلیمی سسٹم بنا جو عمارت اور ادارے کی صورت میں تعلیم کو فروغ دے رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں