جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کی مہارت کے معترف ہیں، پولینڈ نیول چیف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولینڈ نیول چیف نے بحر ہند کے سمندری حدود میں قیام امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیام امن کے لیے کاوشوں کے معترف ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پولینڈ نیول کے سربراہ آج پاکستان پہنچے اور پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا اور پاک بحریہ کےسربراہ ایڈ مرل ذکاء اللہ سے ملاقات بھی کی۔

navy-post-1

ترجمان پاک نیوی کے مطابق دونوں سربراہان میں پیشہ وارانہ امور اور باہمی بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر پولینڈ کے نیول چیف نے کہا کہ مشترکہ سیکیورٹی کے لئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

پولینڈ نیول چیف نے پاک بحریہ کی جانب سے گزشتہ ماہ منعقد کی گئیں بحری مشق امن 2017 کے انعقاد پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور کامیاب ایونٹ پر پاک بحریہ کی صلاحیتوں کے معترف ہوئے۔

navy-post-2

اس موقع پر پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ذکاء اللہ پر نے بین الاقوامی بحری مشق امن 2017 میں شرکت کرنے پر نیول چیف پالینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں پولینڈ کے نیوی چیف نے اسلام آباد میں چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف ایئر اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پولینڈ نیوی اسلام آباد کے بعد اب کراچی اور لاہور میں بھی نیول فیلڈز کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ سربراہ پولینڈ نیوی مختلف نیول یونٹس کا دورہ بھی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں