آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کےدفاع کااہم کردار ادا کر رہی ہے پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی امنگوں پرپورا اتری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیول وار کالج لاہور کا دورہ اور 51 پی این اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔
آرمی چیف کی آمد پر ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نےاستقبال کیا جس کے بعد جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔
آرمی چیف نے جیو سٹریٹجک صورتحال ، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنےکےلیےاقدامات پر تفصیلی اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج میں معیاری تربیت کے عمل کو سراہا ۔ نیول وار کالج کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں چڑھائے ۔
2/2 pic.twitter.com/dkoSVM8AUQ— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 24, 2022
آرمی چیف نے جیواسٹریٹجک ماحول، قومی سلامتی چیلنجز اور جوابی اقدامات پر اظہارخیال کیا جب کہ مسلح افواج کی نیشنل سیکیورٹی چیلنجزسےنمٹنے کے کردار پر روشنی ڈالی۔
جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ شاندارروایات ،جرأت اور بہادری سے بھری پڑی ہے پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کےدفاع کااہم کردار ادا کررہی ہے پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی امنگوں پرپورا اتری ہے۔