ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پاک بحریہ نے امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بحریہ کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیاگیا، پاک بحریہ نے سندھ کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ڈی آئی خان اور خیبرپختونخوا کے گردونواح میں بھی سیلاب ذدگان کے لئ امدادی آپریشن شروع کر دیا۔

پاک بحریہ کا اہلکاروں اور غوطہ خور ٹیموں نے رات کے اوقات میں طویل فاصلے پر مشکل حالات میں کشتیوں کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو بچایا۔

پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں تک رسائی اور جان لیوا حالات میں فوری کاروائیاں کررہے ہیں۔ پاکستان نیوی نے اب تک میرپور خاص، قمبر شہدادکوٹ اور دادو کے چھوٹے دیہاتوں سے ہزاروں افراد کو زندہ نکال کر انسانی جانیں بچائیں۔ پاکستان نیوی کی ڈائیونگ ٹیم نے سیہون کی تلتی جھیل کے قریب کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں۔

مزید برآں، پاک بحریہ کے دستے متاثرہ آبادی میں راشن بیگ، تیارکھانا، پینے کا صاف پانی، خیمے اور دیگر اشیائے ضرورت تقسیم کر رہے ہیں۔ پاکستان نیوی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی مسلسل کام کر رہے ہیں۔

پاک بحریہ، سول انتظامیہ اور مختلف مخیر حضرات کے ساتھ مل کر سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کو مسلسل مدد فراہم کر رہی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں