منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر جذبہ خیرسگالی سے مختلف ممالک کے دورے پرروانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوگیا۔

ترجمان پاکستان بحری کے مطابق جہاز پی این ایس نصر مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوا ہے، پاک بحریہ کا جہاز سیلاب، خشک سالی سے متاثرہ ممالک کے عوام کو امدادی سامان فراہم کرے گا۔

پی این ایس نصر جبوتی، سوڈان، نائجر میں امداد فراہمی کے ساتھ کینیا کا خیرسگالی دورہ بھی کرے گا۔

- Advertisement -

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد انگیج افریقہ پالیسی کے تحت باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں