دبئی : پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کےہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں پر 198 رنز بنائے جبکہ ٹیم کو جیت کے لیے مزید 119 رنزدرکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو کھیل کے آخری روز سری لنکا کے خلاف جیت کے لیے 119 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے چوتھے دن جب کھیل ختم ہوا تو اسد شفیق 86 اور کپتان سرفراز احمد 57 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
دبئی ٹیسٹ: سرفراز اور اسد کی نصف سنچریاں،پاکستان کے5وکٹوں پر198رنز
اس سے قبل جب پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا توسمیع اسلم 1 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ 36 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 17 رنز بناکر پردیپ کا شکار بنے۔
پاکستان کی تسیری وکٹ 49 رنز پر حارث سہیل کی گری، جبکہ 52 رنز کے اسکور پر شان مسعود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابراعظم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز کے آغاز پر سری لنکا کی ٹیم کو 96 رنز پر آؤٹ کیا تھا جس کے بعد پاکستان کو جیت لیے 317 رنز کا ہدف ملا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔