اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاک نیوزی لینڈ‌ پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 239 رنز پر آل آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ترنگا : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 239 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،تاہم پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف فالو آن بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز پر چھ وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تاہم فہیم اشرف اور کپتان محمد رضوان کی 107 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کا مجموعہ بہتر کیا۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے کیرئیر کی بیسٹ 91 رنز کی اننگز کھیلی اور کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 رنز اسکور کیے تھے جس کی جواب میں پاکستانی ٹیم نے 239 رنز بنائے۔

پاکستانی کی اوپننگ بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تاہم مڈل آرڈر نے مجموعی اسکور کو بہتر کیا اور پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف فالو آن بچالیا لیکن اب بھی نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 192 رنز کی برتری حاصل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلی اننگز میں پاکستانی فیلڈرز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کھلاڑیوں کو رنز اسکور کرنے سے روکنا ہوگا ورنہ نیوزی لینڈ کو 192 رنز کی برتری پہلے ہی حاصل ہے اگر نیوزی لینڈ نے 200 سے زیادہ رنز بنالیے تو قومی ٹیم کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں