تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ بروز جمعہ سے شروع ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز لاہور اور پنڈی میں شیڈول ہے، ابتدائی تین میچز راولپنڈی اور بقیہ دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے شروع ہوگی۔

ٹکٹوں کی قیمت کم سے کم پانچ سو اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہاسپٹیلیٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے جہاں ہاسپیٹیلیٹی نشستیں بارہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے تین سو روپے سے شروع ہونگی اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی  کے لیے زیادہ سے زیادہ  چھ ہزار روپے جبکہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں وی وی آئی پی  گیلری کے لیے سات ہزار روپے ہونگی۔

اس کے علاوہ  فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی باکس  بھی دستیاب ہوں گے۔ جمعرات 25 اپریل کےمیچ کے لیے ہاسپیٹیلیٹی باکس چھ لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ہفتہ 27 اپریل کے میچ کے لیے باکس  سات لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -