ترنگا : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا اختتام ہوگیا ہے، قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنالئے ہیں، کیویز کو اب بھی 401 رنز کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 30رنز بنائے، شان مسعود 10رنزبناکر آؤٹ ہوئے، عابد علی 19 اور نائٹ واچ مین محمد عباس کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل کیویز اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بی جے واٹلنگ 73، راس ٹیلر 70 اور ہینری نکولس 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ نے 3 جب کہ فہیم اشرف، محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
New Zealand amass 431 runs in first innings of Mount Maunganui Test.
More: https://t.co/4IPhGliCiL#NZvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/MuPlK5ICOy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 27, 2020