اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائیگی، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان نے کرنا ہے، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی، بھارت میزبان ہے، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ انھوں نے کرنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ میچ جہاں بھی ہوا ٹیم جائے گی لیکن بھارت نہیں جائیں گے، ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیلے تو اسی طرح کے نتائج آئیں گے، ویمن کرکٹرز کو بھی انعام ضرور ملے گا یہ ان کا حق ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہیں پھر ایک ٹریک پر آئے، قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ فیصلے ہوں گے۔

قومی ٹیم کی سرجری نہ ہوئی تو چیئرمین پی سی بی استعفیٰ دیدیں، باسط علی

انھوں نے کہا کہ عاقب جاوید سے متعلق عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی، عاقب جاوید سے متعلق فیصلہ عارضی تھا آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویمن کرکٹ پر ایک دو پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں جلد آگاہ کریں گے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ محمد رضوان ناراض دکھائی دے رہے ہیں وہ کہتےہیں میرے پاس اختیارات نہیں؟ محسن نقوی کا جواب میں کہنا تھا کہ میں اس بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

پاکستانی ویمنز ٹیم کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد بھارت مشکل میں پھنس گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں