منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد اس وقت 13 کروڑ نفوس سے زائد ہوچکی ہے، الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے تازہ ترین اعداو شمار جاری کر دیے، ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 تک پہنچ گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خواتین وو ٹرز کی تعداد 6 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 922 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 7 لاکھ 18 ہزار 723 ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ 2024 کے الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر کافی تنقدی کی گئی تھی اور کچھ پارٹیوں نے ادارے پر فارم 47 کے لیے ذریعے نتائج بندلنے کا بھی الزام لگایا تھا۔

حالیہ ادوار میں بھی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن فروری 2024 میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بنیادی فریق سےمخالف کےطور پر کیس لڑتا رہا، الیکشن کمیشن ملک میں جمہوری عمل کا ضامن اور حکومت کا چوتھا ستون ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں