تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان میں آج ‘یومِ فلسطین’ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد : پاکستان میں آج یوم فلسطین منا یاجارہاہے ، یوم فلسطین منانےکی اپیل پاکستان علماکونسل نےکی تھی ، علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اسرائیلی جارحیت کےخلاف فوری اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علماکونسل کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم فلسطین منا یاجارہاہے ، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا قوم اور حکومت اہل فلسطین کے ساتھ ہیں، اوآئی سی اسرائیلی جارحیت کےخلاف فوری اقدامات کرے۔

آج  ملک بھر کی مساجد میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی جائے گا۔

یاد رہے  پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت اور اسلامتی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔ ،

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال سے پاک سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنے کیلئے مسلسل افواہ سازی کی گئی۔ اب مرکز ملک سلمان کے رفاہی کام کو نشانہ بنا کر وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پوری پاکستانی قوم اور حکومت اسرائیلی مظالم کے خلاف اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا  وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر سے بات کی ہے اور پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان دیگر ممالک سے بھی رابطے کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -