اسلام آباد : پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر آج ملک بھر میں یوم سوگ پر ہے، ان کی آخری رسومات کل لزبن میں ادا کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر پاکستان میں آج یوم سوگ ہیں۔
اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں ہے، پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کل لزبن میں ادا کی جائیں گی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کی نمائندگی کرتےہوئےمرحوم پرنس کریم آغاخان کیلئےدعائیہ تقریب میں شریک ہوں گے۔
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پرنس کریم آغا خان کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا وہ پاکستان کے سچے دوست تھے، ان کی تعلیم صحت، انسانیت کیلئے کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں : پرنس کریم آغا خان کی نمازِ جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی
خیال رہے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوار پرنس کریم آغا خان کی نمازجنازہ آٹھ فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پرنس کریم آغاخان گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔