پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

پاکستان کے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش نے گیم چینج کردیا، پاکستانی ہائی کمشنر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش نے گیم چینج کردیا، حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے خطرہ موجود ہے، بھارتی قیادت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات آرہے ہیں، پاکستان کی پہلی خواہش امن ہے، حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی تیاری کررکھی ہے، وزیراعظم نے پہلگام واقعے پر عالمی سطح پر انکوائری کی پیش کش کی۔

پہلگام واقعہ : آج 12واں روز ہے بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا، عاصم افتخار

برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے بتایا کہ پہلگام سے متعلق بھارت جو دعویٰ کررہا ہے دنیا اس کو ماننے کو تیار نہیں، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق تاحال کوئی ثبوت بھی نہیں دیا۔

محمد فیصل نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو تقویت ملی ہے، بھارت کے خطے کے مختلف ممالک سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا اکھنڈ بھارت کا ایجنڈا ہے، انتہا پسند نظریے کی وجہ سے بھارت کے خطے کے ممالک سے تعلقات اچھے نہیں، جب تک بھارتی قیادت تبدیل نہیں ہوتی انکا مائنڈ سیٹ یہی رہےگا۔

وزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں