The news is by your side.

پاکستان میں غیر قانونی طور پرمقیم 4 لاکھ غیر ملکیوں کو ایمنسٹی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیر قانونی طور پرمقیم 4 لاکھ غیر ملکیوں کو ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر قانونی طور پرمقیم 4 لاکھ غیر ملکیوں کو ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ معافی واپس جانے والے غیر ملکیوں کے لیے ہو گی۔

وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں کو ایمنسٹی دینے کی سمری کی منظوری دے دی ہے ، کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد عملدرآمد ہوگا۔

غیر ملکیوں کو مشروط معافی دینے کا فیصلہ وزارتی کمیٹی برائے افغان امور کے اجلاس میں کیا گیا ، جن میں افغان ،نائیجرین ،بھارتی اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معافی کی صورت میں غیرملکیوں کو31دسمبر 2022 تک واپس جانا ہو گا ، اس شرط پر غیر ملکیوں سے ویزا کے بغیر رہنے پر جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ایمنیسٹی سےمستفید غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہو گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں