ابوظہبی: ابو ظہبی ٹیسٹ میں دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے 419 زنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 419 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں پاکستان نے اوپنرز شان مسعود کے 30 اور سمیع اسلم کے 31 رنز کے ساتھ بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لیے ہیں.
سری لنکا کی پہلی اننگ کے خاتمے کے لیے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ حسن علی 2 اور حارث سہیل ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے.
خیال رہے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا کے 61 رنز پرتین وکٹیں یکے بعد دیگرے گر گئیں تاہم ڈک ویلا نے اس موقع پر اپنی ٹیم کو سنھالا دیا اور 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ کرونا راتتے، کپتان چندیمل اور پریرا نے بھی مجموعی اسکور کو 419 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا.