جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جس میں پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کو48گھنٹےمیں نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سکھ یاتریوں کے سوا تمام بھارتی شہری دو دن میں پاکستان سے چلےجائیں۔

بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ 30 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی دفاعی، فضائی اور بحری مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دےکرپاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سارک ویزہ اسکیم کے تحت جاری بھارتی ویزے منسوخ کردیئے ، سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی ویزے منسوخ کئے گئے۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی تاہم قانونی طریقےسے بھارت جانیوالے 30اپریل تک واپس آسکتے ہیں۔

سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟

این ایس سی نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ پاکستان کسی کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر سمجھوتہ کرنے نہیں دے گا، بھارت کا کشمیر پر قبضہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔

این ایس سی نے واضح کیا بھارت کی کسی بھی آبی یا سرحدی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں