پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پہلا ٹیسٹ : پاکستان ٹیم 407رنزبناکرآؤٹ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

جمیکا: پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان کھیلےجانےوالےپہلےٹیسٹ میچ کےچوتھےروزقومی ٹیم 407رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 286 رنز کے جواب میں مصباح الحق اور اسد شفیق نے چوتھے روز پہلی اننگز کا 201 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے آغاز کیا تو اسد شفیق جلد ہی 22 رنز بنا کر گیبریئل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مصباح الحق نے سرفراز احمد کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 88 رنز بنائے۔سرفرازا حمد کو54 کے انفرادی سکور پر بشو نے بولڈ کیا جبکہ محمد عامر 11 رنز بنا کر جوزف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

وہاب ریاض نو رنز بنا کر جوزف کا تیسرا شکار بنے جبکہ یاسر شاہ آٹھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔پاکستان ٹیم کےکپتانمصباح الحق نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ صرف ایک رن کی فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرپائے۔

مصباح الحق 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عباس ایک رن بنا کر چیز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی برتری حاصل کی۔

پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبریئل اور جوزف نے تین، تین جبکہ ہولڈر، بشو اور چیز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہےکہ اس سےقبل پاکستان نےتیسرے روز پہلی اننگزکا آغازکیاتواظہرعلی 15رنز بنانےکےبعد پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد اوربابراعظم نےاسکورکو 54 رنزتک پہنچایا لیکن اسی اسکورپرشہزاد 31رنز بنانےکےبعد حریف کپتان کی گیند پرایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

یونس خان نےٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 10 ہزارمکمل کیے۔یونس خان نے 10ہزاررنزمکمل کرنےکےبعد پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئےنصف سینچری مکمل کی۔


یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


ٹیسٹ کرکٹریونس خان کو 58رنز پرگیبریئل نےآؤٹ کیا اور اپنےاگلےاوور کی پہلی گیند پربابراعظم کوبولڈ کیا۔انہوں نےآٹھ چوکوں اورایک چھکےکی مدد سے 72رنزاسکو کیے۔

واضح رہےکہ کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلی اننگز میں محمد عامر کی بہترین باؤلنگ کی بدولت 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں