بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مریم نواز کے بیٹے کی شادی، شریف خاندان کیلئے لندن میں مشکلات کھڑی ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سربراہ پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ نے نواز شریف کے نواسے    اور مریم نواز کے بیٹے کی شادی کے موقع پر ہوٹل کےباہر مظاہرےکااعلان کردیا اور کہا مظاہرہ پرامن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیلئےلندن میں مشکلات کھڑی ہوگئیں ، سربراہ پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ نے نواز شریف کے نواسے کی شادی کے دن مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہوٹل کےباہر22اگست کو مظاہرہ کیا جائے گا تاہم مظاہرہ پرامن ہوگا ، پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کرپٹ افرادکیخلاف احتجاج ریکارڈکراناچاہتےہیں۔

خیال رہے سیف الرحمان کی بیٹی اور مریم نوازکے بیٹے کی شادی طے پاگئی ہے ،  عائشہ سیف اور جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوگا، نکاح کی تقریب لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنرمیں ہوگی، نکاح کی تقریب کا دعوت نامہ مہمانوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں