منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نقص امن : پاکستان پیٹرولیم نے یمن میں دو میں سے ایک کنویں پرکام بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیٹرولیم کے ایم ڈی سعید اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم نے یمن میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث دو میں سے ایک کنویں پرکام بند کردیا ہے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں پی پی ایل کے67ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید اللہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پیٹرولیم کے شعبے کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے۔

رواں مالی سال تیل و گیس کی دریافت پر بارہ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی ایل نے دو ہزار سترہ اور اٹھارہ میں کے دوران45.7بلین روپے منافع حاصل کیا ہے، یہ منافع کمپنی کی تاریخ کا دوسراسب سے زیادہ منافع ہے۔

پی پی ایل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین پی پی ایل سلمان اختر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال پی پی ایل21 کنوؤیں پر کام کرے گا ، پیٹرولیم کے کل33کنوئیں کھودے گئے جن میں 18دریافت کنوئیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی پی ایل نے گیس کی پیداوار میں ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا

سالانہ اجلاس میں شیئر ہولڈرز کے لیے عمومی شیئرز پر15فیصد نقد منافع کے ساتھ 15فیصد بونس شیئرز کی بھی منظوری دی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں