ممبئی : بھارت میں پاکستان دشمنی کا بخارسرچڑھ کربول رہا ہے، ممبئی میں ہونے والی پاکستانی فوٹو گرافروں کے فن پاروں کی نمائش پرشیوسینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا۔
مودی سرکار میں شیوسینا کو پاکستان کے خلاف زہراگلنے کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، ممبئی میں پاکستانی فوٹوگرافروں کی نمائش پرشیوسینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور پاکستانی آرٹسٹوں کو واپس ملک بھیجنے کے لیے نعرے لگاتے رہے، حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کو طلب کیا گیا ، پولیس نے کئی انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا۔
پاکستانی آرٹسٹوں کی نمائش منعقد کرانے والے سماجی رہنما سدھیندرکلکرنی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت عوامی رابطوں کا فروغ اور مذاکرات چاہتے ہیں۔
شیوسینا کے رہنما نے دھمکی دی کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی تقریب ممبئی میں نہیں ہونے دی جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل بھی خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد سدھندرا کلکرنی نے ہی کیا تھا، جس میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کا منہ بھی کالا کردیا گیا تھا۔