زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی اور وننگ کمبی نیشن کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کپتانی کے فرائض سلمان علی آغا ہی انجام دیں گے۔
- Advertisement -
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی، طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔