بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم جمعرات کو 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے، ملکی معاشی صورتحال کےتنازع پر یہ دورہ اہم نوعیت کا حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف جنیوا سے آج رات وطن واپس لوٹیں گے، وزیر اعظم کا وطن واپسی کے بعد دورہ متحدہ عرب امارات شیڈول ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہبازشریف جمعرات کو 2روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے ، ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی متحدہ عرب امارت جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کی صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوگی، یو اے ای قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔

ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال کے تنازع پر وزیراعظم کا دورہ یواے ای اہم نوعیت کا حامل ہیں۔

یاد رہے آرمی چیف سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں، یواے ای کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان نے جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات میں شیخ محمد بن زید النہیان نے پاک فوج کے سربراہ بننے پرجنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریوں پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں