نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض کی ادائیگی کیلئےمعاشی مدد مانگنے پر مجبورہیں، ادھاراورقرض لیناپڑتاہےجوموت کاپھنداہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ڈی جی مومنٹ سے حوالے سے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں بچوں کی پنجاب انڈومنٹ فنڈکےذریعےمعاونت کی جاتی ہے، پنجاب میں تعلیم کےشعبےمیں انقلابی اقدامات کیےہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ دانش اسکولزکےذریعےبچوں کواچھی تعلیم،مفت کتابیں دی جاتی ہیں، پنجاب انڈومنٹ فنڈزکااجرامعاشرےکےمحروم طبقےکیلئےہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےترقی پذیرممالک کوبہت سےمسائل کاسامناہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کےنتیجےمیں آنےوالےسیلاب سے30ارب ڈالرکانقصان ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نائن الیون کےبعددہشت گردی ہماری سرحدپرپہنچی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں80ہزارپاکستانیوں نےجانوں کانذرانہ دیا ، پاکستان کودہشتگردی کیخلاف جنگ کی وجہ سے150ارب ڈالر کانقصان ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام معاملات میں پاکستان کی کوئی قصور یا ذمہ داری نہیں، پاکستان جیسے ممالک کو ایسی صورت حال میں ادھار اور قرض لینا پڑتا ہے جو موت کا پھندا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے بتایا کہ ہم قرض کی ادائیگی کیلئے معاشی مدد مانگنے پر مجبور ہیں، یہ ایک سوالیہ نشان ہے اور اس کو میں ڈیتھ ٹریپ قرار دیتا ہوں، جس میں ترقی پذیر معاشرے کی مدد نہیں کی جارہی۔