کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ یین الاقوامی ساٸنٹیفک کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں واٸس چانسلر ڈاکٹر ضیا الدین، پروفیسر اصغر علی اور ڈاکٹر رضوانہ جبین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر قائد میں پہلی پاکستان، پولینڈ بین الاقوامی ساٸنٹیفک کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب 5 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں ہوگی، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
پاکستان، پولینڈ بین الاقوامی ساٸنٹیفک کانفرنس کے 6 اور 7 دسمبر کے سیشن آٸی بی اے میں ہوں گے، یہ کانفرنس پولینڈ کی وارمیا اور مذورے یونیورسٹی کے اشتراک سے منقعد کی جا رہی ہے۔
واٸس چانسلر ڈاکٹر ضیا الدین نے کہا کہ شعبہ بین القوامی تعلقات اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد کا مستحق ہے۔ جب کہ ڈاکٹر اصغرعلی نے فنڈ کے حوالے سے کہا کہ انھوں نے ایچ ای سی سے 20 لاکھ روپے کے فنڈ مانگے تھے لیکن صرف 2 لاکھ کی منظوری ہوٸی ہے۔