راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پولیس سروس میں وقت کے ساتھ بہتری آئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پولیس کا کسی واقعے میں فوری ردعمل وقت کے ساتھ بہت بہتر ہوا ہے، دہشت گردی کو روکنے میں پولیس کا نمایاں کردار سامنے آیا ہے۔
Pakistan Police Service has evolved through testing times. Their displayed professionalism in recent times as first responders is commendable. From preempting the terrorism attempts to foiling these at first checking point is the testimony. Salute to our police and its martyrs.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 23, 2018
مزید پڑھیں: چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔
فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے میں ہی محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہر احاطے میں ہی مارے گئے جن سے بھاری اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئے۔
جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئیکے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا، پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرے ہیں۔