جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان کی پولیو فری ملک بننے کی طرف تیزی سے پیش قدمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پولیو فری ملک بننے کی طرف تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے، کیوں کہ ملک بھر میں سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے غائب ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کی 93 فی صد سیوریج لائنز پولیو وائرس سے پاک نکلی ہیں، 2 ماہ میں دوسری بار 90 فی صد سے زائد گٹر پولیو وائرس سے پاک نکلے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 60 سے زائد مقامات کے گٹر کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا تھا، ٹیسٹ کے لیے گٹرز سے سیمپلز گزشتہ ماہ کے آغاز پر لیے گئے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں لانڈھی اور گلشن اقبال کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، راجن پور، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، اور گوجرانوالہ کے گٹر پولیو سے پاک نکلے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، ناصرآباد، خضدار کے گٹرز پولیو وائرس سے پاک نکلے، جب کہ خیبر پختون خوا میں پشاور، کوہاٹ، بنوں، کرم، باجوڑ، دیامر کے گٹر پولیو سے پاک نکلے۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ برس کا آخری پولیو کیس نومبرمیں سامنے آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں