پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پاکستان میں آبادی کا بم، ماہرین کا خاندانی منصوبہ بندی کو موثر طریقے سے لاگو کرنے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین نے حکومت پاکستان پر خاندانی منصوبہ بندی کو موثر طریقے سے ملک بھر میں لاگو کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں بڑھتی آبادی نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ملک میں 2.5 فیصد کے تناسب سے بڑھتی آبادی میں مستقبل میں ہونے والے اضافے کے واضح امکانات سے پریشان ماہرین نے خاندانی منصوبہ بندی کو موثر طریقے سے ملک بھر میں لاگو کرنے پر زور دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کی جامعہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میں محکمہ خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے اس حوالے سے اہم تجاویز سامنے آئی ہیں۔

کانفرنس میں مختلف ممالک کے ماہرین نے شرکت کی، جنہوں نے خاندانی منصوبہ بندی کے لیے اس موضوع کو اسکولز اور کالجز کی سطح پر پڑھانے اور سماج میں آگاہی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ماہرین کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر موجود پاکستان میں اگر خاندانی منصوبا بندی پر عمل نہیں کرایا گیا تو مستقبل میں اس ملک کی دھرتی آبادی کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے گی۔

عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے مشورہ دیا ہے کہ وفاقی حکومت کو خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں