جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پاکستان پوسٹ بھی جدت کی جانب گامزن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری اداروں میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، اہم اداروں کی طرح پاکستان پوسٹ بھی جدت کی جانب گامزن ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے زریعے ڈیجیٹل فرنچائزپوسٹ آفسزکا آغاز کردیا ہے، پاکستان پوسٹ نے مزید ایک سو بیس نئے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کھول دئیے جبکہ رواں ماہ کے آخر تک ملک بھر میں ایک ہزار ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفس کھول دئیے جائیں گے، پاکستان پوسٹ کو مجموعی طور پر بیس ہزا ر فرنچائز پوسٹ آفسز کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

وزارت مواصلات کے مطابق منصوبے سے ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کی فرنچائزز میں اضافہ ہوگا اور عوام کو معیاری اور سستی سہولت بھی نزدیک ترین علاقوں میں دستیاب ہوگی، ڈیجیٹل فرنچائز میں پوسٹل سروسز کے ساتھ فنانشل سروسز بھی مہیا کی جائیں گے۔

وزارت مواصلات کے مطابق پوسٹ آفسز جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کریں گے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پارسل کے ٹریکنگ کے ساتھ پک اپ کی سروس بھی دستیاب ہوگی، نئےمنصوبے سے تین سال میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا، ساتھ ہی اس منصوبے سے خسارے کا ادارہ ہمیشہ کے لیے منافع بخش بن جائے گا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں