ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

مارچ 2025 میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مارچ 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.195 ارب ڈالر سپلس رہا ہے گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.859 ارب ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 16.52 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی برآمدات 24.660 ارب ڈالر رہیں۔

یہ پڑھیں: گردشی خسارہ ختم کرنے کیلیے معاہدہ، بینکوں نے اربوں روپے دے دیے

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی درآمدات 43.388 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 18.728 ارب ڈالررہا۔

علاوہ ازیں رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر 28.029 ارب ڈالر کی رہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی معیشت کی عکاس ہے، اس مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.85 ڈالر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کا مظہر ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی انتھک کوششوں کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، ہم ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے  کوشاں ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں