اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

پاکستان کے پہلے پاور ایکویپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ کا اجرا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے پہلے پاور ایکویپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ کا اجرا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک کے پہلے پاور ایکویپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے وفاقی دارالحکومت میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا توانائی کے شعبے میں آلات کی مقامی سطح پر تیاری ایک بڑا سنگ میل ہے، نئے دورکے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدت اپنانا ہوگی۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ یہ اقدام خود انحصاری، جدت اور پائیدار ترقی کی طرف اہم قدم ہوگا، منصوبہ توانائی کے شعبے میں خود انحصاری اور درآمدی سامان میں کمی کا باعث ہوگا، پاکستان توانائی کے شعبے میں ترقی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے۔


سرکاری ملازمین کیلیے تنخواہ اور پنشن سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی


وزیر توانائی نے مزید کہا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب آ چکا ہے، پاکستان میں سولر کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، اور پاور ٹیرف سے متعلق پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے، اور ساڑھے 3 لاکھ افراد کونوکریاں ملیں گی، برآمدی شعبے کے لیے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاور ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ لوکلائزیشن کی پیشرفت پر نظر رکھنے، وینڈرز کی صلاحیت کا اندازہ لگانے اور پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پلان (PSIP) کے تحت اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع کی نشان دہی کرنے کے لیے ایک رئیل ٹائم ڈیجیٹل ٹول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں