تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حکومت کی ایک بار پھر چین سے بڑا قرضہ لینے کی تیاری

اسلام آباد : کشکول توڑنے کی دعویدار حکومت نے ایک بار پھر ہاتھ پھیلا دیئے، حکومت چلانے کیلئے چین سے بڑا قرضہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری کے بلند وبانگ دعووں کے باوجود ملک قرضوں کے جال میں پھنستا جارہا ہے،   قرضوں کی ادائیگیاں،رزمبادلہ ذخائر میں ہوتی کمی حکومت کے پاس مزید قرضہ لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، حکومت نے چینی انڈسٹریل کمرشل بینک سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کی تیاری مکمل کرلی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی فروخت کا ارادہ ترک کر دیا جبکہ اسٹیٹ بینک اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اسٹیٹ بینک ذخائر کا حجم تین ماہ کے درآمدی بل سے کم ہوگیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق لندن انٹر بینک آفر ریٹ بڑھ جانے کے باعث یہ قرضے کافی مہنگے پڑیں گے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ تین ماہ میں حکومت نے چینی بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ لیا تھا۔

خیال رہے کہ نوازحکومت نے تین برس میں پچیس ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے ہیں، ساڑھے چار ارب ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کئے جاچکے ہیں


مزید پڑھیں :  نواز لیگ کی حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ


یاد رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -