بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا، پاکستان نے نیا ڈوزئیر تیارکرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے معاملے پر پاکستان نے نیا ڈوزئیر تیار کرلیا ہے، ڈوزئیر میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کے مزید شواہد شامل کیے گئے ہیں، اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو بھی ڈوزئیر بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا اور بھارت کی مداخلت کے معاملے پر پاکستان نے نیا ڈوزئیر تیار کر لیا ہے، ڈوزئیر میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کے مزید شواہد شامل کیے گئے ہیں، ڈوزئیر میں کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان سمیت عدالتی بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

کورٹ مارشل جنرل کے فیصلے کی مصدقہ کاپی بھی ڈوزئیر میں شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کی ٹائم لائن بھی ڈوزئیر کا حصہ ہے، کلبھوشن یادیو کی معاونت سے دہشتگردی کی کاروائیوں کا ذکر بھی ڈوزئیر میں موجود ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی معلومات پر کی جانے والی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی تفصیل بھی ڈوزئیر میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈوزئیر پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو دیا جائے گا، دیگرممالک میں پاکستانی سفیر بھی اپنے میزبان ممالک کو ڈوزئیر دیں گے۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو بھی ڈوزئیر بھیجا جائے گا۔


مزید پڑھیں : کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستانی قانون کے مطابق سزا سنائی، سرتاج عزیز


یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،کلبھوشن یادیو نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا، اسے پاکستانی قانون کے مطابق سزا سنائی گئی ہے، کلبھوشن نوے روز میں رحم کی اپیل کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کی ملٹری عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو ملک میں جاسوسی کرنے،  قتل و غارت گری اور انتشار پھیلانے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں