پاکستان نے بھارتی رافیل اور دیگر طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایئرفورس اور نیوی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سےگرائے جانے والے رافیل طیارے کی ریڈیوچیٹ بھی پیش کر دی۔
ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہائی اسپیڈ پروجیکٹائل فائر کیےگئے تو ہمارے ریڈار نے پروجیکٹائیل کو ڈٹیکٹ کیا جس میں سے 3بھارت میں گرے، بھارت کا ایک پروجیکٹائل ہماری طرف آیا جسے تکنیکی طور پر گرایا گیا۔
ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے پی ایل 15میزائل کی تصاویر دکھائیں جس پر ہنسی آتی ہے بچے سائنس نمائشوں میں ان سے زیادہ اچھے میزائل ماڈل بنا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا میں دکھائی جانے والی تصویر میں پی ایل 15میزائل نہیں اس طرح ایسے میزائل لینڈ نہیں کرتے جس طرح بھارت دکھا رہا تھا۔