اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر کو ترکی کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم 25سے 26نومبرکوترکی کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے، ترکیہ کےصدرکی دعوت پر وزیر اعظم دورے پر جائیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف دورہ ترکیہ کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کا دورہ ترکیہ دونوں ممالک کےدرمیان مضبوط دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈومینیکن ریپبلک کے ساتھ پاکستان کے باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ میڈیا بریفنگ میں دفتر خازجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کے لیے فنڈ مختص کرنےکا فیصلہ ہوا ہے، فنڈ سےسیلاب کے نقصان کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔