جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان ترقی کررہا ہے، معروف بھارتی جریدے کی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی جریدے نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ پاکستان عالمی ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

اینکر پرسن انیس شیخ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بھارتی میڈیا اپنی حکومت یعنی مودی سرکار پر تنقید کررہا ہے کہ ان کی معاشی پالیسیاں فیل ہوتی جارہی ہیں جب کہ پاکستان کس طرح سے عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔


بھارت کے موقر جریدے اکنامک ٹائمز میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ایسی ریاست ہے جس پر عالمی سرمایہ کار توجہ دینے لگے ہیں،پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں اس سال ریٹرن یعنی منافع کی شرح پچاس فیصد سے زائد تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں جو شیئر موجود ہیں وہ اب بھی بھارت کے مقابلے میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر مل رہے ہیں، 17 مارچ کو چھ پاکستانی کمپنیاں عالمی انڈیکس کا حصہ بن جائیں گی۔


یہ بھی پڑھیں: اکنامک فریڈم انڈیکس میں پاکستان بھارت سے دو درجے آگے


رپورٹ میں خاص طور پر سی پیک کا ذکر کیا گیا کہ اگلے 5 سال سے زائد عرصے تک پاکستان میں سرمایہ کاری آتی رہے گی جس کے نتیجے میں پاکستان میں 50 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری متوقع ہے ۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں