ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بھارتی ناظم الامور کی طلبی، پاکستان کا سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور شہریوں کی شہادت پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ، طلبی کانوٹس ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ کی جانب سےجاری کیا گیا۔

سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 4شہری شہید ہوئے، بھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ نکیال سیکٹر اوربٹل میں کی، بھارت مسلسل سویلین آبادی کو نشانہ بنارہا ہے اور رواں سال 1410مرتبہ بھارت سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی ،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا ، آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں کا تعلق رٹہ جبر اور لیوانہ خیتر گاؤں سے ہے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

اس سے قبل بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں