ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے محرم الحرام اور سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے ملک بھر میں جاری پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ محرم الحرام اور سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس میں بے تحاشہ اضافے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلیے پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر دو روز سے ہڑتال جاری تھی اور ٹرانسپورٹرز نے کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے نکلنے والی گاڑیاں بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ یارڈز میں کھڑی کر دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس میں ہوش رُبا اضافہ، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام

ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے کہ فی سیٹ انکم ٹیکس میں ہزاروں روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کی ادائیگی ممکن نہیں ہے، حکومت نے آسمان سے باتیں کرتے انکم ٹیکس میں کمی نہ کی تو پبلک ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں