منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

ریلویز کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مالی سال 24-2023 کے اختتام پر پاکستانی ریلویز کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ سال کے دوران ریلویز کی آمدن میں 88 ارب سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل یہی آمدن 63 ارب روپے تھی۔ ریلویز کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی ہے۔

ریلویز کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔ اس کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔

- Advertisement -

محکمے نے مسافر ٹرینوں سے 47 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے آمدن حاصل کی جبکہ زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل کیا۔

سی ای او ریلویز عامر بلوچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اچیومنٹ ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں