منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ریلوے میں ملازمتوں کا اشتہار حقیقی یا جعلی؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے ریلوے میں ملازمتوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتے جعلی اشتہار کا سخت نوٹس لے لیا۔

عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کے جعلی اشتہار کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریلوے میں بھرتیوں کا اشتہار ادارے کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے، خود ساختہ اشتہار بنا کر سادہ لوح عوام سے پیسے اینٹھنے کی کوشش کرنے والوں کو ریلوے کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سی ای او کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ذمہ داران کے خلاف  مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں  پالیسیوں کے تسلسل کی وجہ سے  ریلوے درست سمت میں جا رہا ہے، جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں