تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عید پر کراچی سے دو اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے دو اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ پہلی عید ٹرین 29 اپریل  پشاور دوپہر ڈھائی بجے کراچی سٹی سے روانہ گی۔

دوسری اسپیشل ٹرین 30 اپریل کو لاہور کے لیے شام میں کراچی کینٹ اسٹیشن سے چلے گی۔

دوسری جانب ملک میں عید الفطر 2022 کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 2 سے 5 مئی 2022 تک عید کی سرکاری چھٹی ہوگی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کی 4 تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں 02 مئی بروز سوموار سے 05 مئی بروز جمعرات 2022 تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ تمام نجی و سرکاری ادارے 6 مئی بروز جمعہ سے کھلیں گے۔

یکم مئی کو بھی اتوار کے باعث ملک کے تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ہفتے کی چھٹی کرنے والے ادارے 30 اپریل 2022 کو بھی بند رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -